(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب بیرون ملک چلی گئیں۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق کنول شوذب نو فلائی لسٹ بننے سے قبل ہی سکاٹ لینڈ چلی گئی تھیں،کنول شوذب تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر ہیں۔
خیال رہے کہ9مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں عمران خان سمیت600سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے رابعہ اظفر نظامی کاپارٹی چھوڑنے کااعلان