جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

May 26, 2024 | 00:49:AM
جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ارشاد قریشی)جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس ایپ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ سرکاری محافظ کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں تھانہ نیو ٹاون میں درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ملزم اعجاز عرف کھوڑو نے جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی کو واٹس پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،بدتمیزی کی،ملزم بیرون ملک بیٹھ کر جسٹس صاحب کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے،دو بھائی بھی معاونت کر رہے ہیں،ملزمان نے کرائے کے انتشار پسند حاصل کر رکھے ہیں،مقدمہ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان تخریب کاری کے ذریعے جسٹس ریٹائرڈ طارق عباسی،فیملی اور جائیداد کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: