وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات ، بجٹ پر مشاورت

May 26, 2024 | 12:00:PM

(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم  راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمٰن شامل تھے،ملاقات میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں مالی سال 25-2024ء کے بجٹ سے متعلق مشاورت کی گئی ، اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ اور توانائی سے ملاقات، معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

مزیدخبریں