سرگودھا میں مبینہ توہین مذہب،مشتعل ہجوم میں شامل 500مردو خواتین پر مقدمہ درج

May 26, 2024 | 12:41:PM

(ویب ڈیسک)سرگودھا میں مبینہ توہین مذہب،مشتعل ہجوم میں شامل 500مردو خواتین پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کی مجاہد کالونی میں گزشتہ روز مبینہ توہین مذہب کے واقعے میں مشتعل افراد کی جانب سے ایک شخص پر تشدد کے معاملے میں درجنوں خواتین سمیت 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، اشتعال انگیزی پھیلانے پر 40 سے زائد نامعلوم خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار ہیں۔
 ضرورپڑھیں:سرگودھا: مقدس اوراق کی بے حرمتی کاالزام ،پولیس کا فوری اقدام ،مسیحی خاندان کو ہجوم سے بچا لیا

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم پہلے ہی گرفتار ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے، ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، گرجا گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متاثرہ مجاہد کالونی میں بھی پولیس بدستور تعینات ہے۔

مزیدخبریں