انٹرپول پاکستان کی سعودی عرب میں کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

May 26, 2024 | 13:26:PM
انٹرپول پاکستان کی سعودی عرب میں کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد  چودھری) پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 8سال بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری رفیق احمد 2016 سے تھانہ درخواست جمال  میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا،ملزم  پر دسویں جماعت کے طالب علم کو اغوا اور قتل کا مقدمہ درج تھا،ملزم بعد از واردات روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ 

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کرواتے ہوئے گرفتاری کیلئےمسلسل فالو اپ جاری رکھا،انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کی کوارڈینیشن سےملزم کوسعودی پولیس نے گرفتار کرکے پاکستان ایکسٹراڈائیٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:500مردو خواتین پر مقدمہ درج

ڈی جی خان پولیس ٹیم کی جانب سے  ائیر پورٹ سے مجرم کو اپنی حراست میں لے لیا گیا ہے۔