آئی ایم ایف کی ہدایات پر حکومت کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مزید ٹیکسز کے نفاذ کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید) بیل آوٹ پیکج پر آئی ایم ایف کی ہدایات پر حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مزید ٹیکسز کے نفاذ کا عندیہ دے دیا، دوسری جانب پراپرٹی ڈیلرز نے نئے ٹیکسز کی مخالفت کردی۔
بیل آوٹ پیکج پر آئی ایم ایف کی ہدایات پر حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مزید ٹیکسز کے نفاذ کا عندیہ دے دیا، شہر لاہور کے پراپرٹی ڈیلرز نے نئے ٹیکسز کی مخالفت کردی، پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل اور آئی پی آر آئی کے مابین انڈومنٹ چیئر اکنامک سکیورٹی کیلئے اشتراک کا معاہدہ طے
چیف کوآرڈینیٹر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد سعید کا کہنا ہے کہ پہلے ہی رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر 6 مختلف اقسام کے ٹیکسز دے رہے ہیں، ٹیکسز کی بھرمار سے شہر میں خریدوفروخت 75 فیصد تک کم ہو گئی ہے، ملکی ٹیکس نظام کی وجہ سے لوگ پاکستان کی بجائے دبئی میں پراپرٹی خرید رہے ہیں، 22 فیصد شرح سود کی وجہ سے لوگوں نے پیسہ بینکوں میں رکھ کر منافع کما رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک حکومت 22 فیصد شرح سود کو کم اور رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے آسانیاں پیدا نہیں کرے گی باہر سے انویسٹمنٹ نہیں آئے گئی، دبئی جیسا ریگستانی علاقہ اپنی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی وجہ سے چل رہا ہے۔