(جی ایم جمالی) ٹھل کے نواحی گاؤں میں خسرے کے باعث دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔
ٹھل کے نواحی گاؤں شیخ محمد پھوڑ میں خسرہ وبا کے باعث دو بچے جاں بحق ہو گئے، بچوں میں 3 سالا خلیل احمد 4 سالا مومن پھوڑ شامل ہیں، خسرہ وبا میں جاں بحق ہونے والے بچے دونوں بھائی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور جیل پہنچ گئے
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گاؤں شیخ محمد پھوڑ میں متعدد بچے خسرہ وبا میں مبتلا ہیں، رواں ماہ کہ دوران ٹھل میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 سے تجاوز کر گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے بچوں کے جانی نقصان پر کوئی نوٹس نہیں لیا، محکمہ صحت فوری طور پر علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجے۔