کوئی شخص سڑک پر آنے والا ہے، ہاردک پانڈیا کی اہلیہ کی معنی خیز پوسٹ وائرل

May 26, 2024 | 17:49:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا ایک بار خبروں کی زینت بن گئے،اس بار وہ اپنی اہلیہ کے باعث وائرل ہیں۔

حال ہی میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ کے درمیان دوریوں سے متعلق خبر گرم ہے۔تاہم اب کھلاڑی کی اہلیہ اداکارہ نتاشا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو مزید تجسس میں مبتلا کر رہا ہے۔اداکارہ نتاشا کی جانب سے انسٹاگرام پر سٹوری اپلوڈ کی تھی، جس میں نتاشا نے طلاق سے متعلق خبروں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

ماڈل اور اداکارہ نتاشا کی جانب سے سٹوری میں کہنا تھا کہ ’کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے‘۔ اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے اداکارہ اور ہاردک پانڈیا سے متعلق ریڈ ٹ پر ایک پوسٹ نے توجہ حاصل کر لی تھی۔ ریڈٹ پر لکھی جانے والی پوسٹ میں صارف نے بتایا کہ یہ قیاس آرائیاں ہیں مگر ہاردک پانڈیا اور ان کی بیوی ایک دوسرے کیلئے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ اپ لوڈ نہیں کررہے جس سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان فاصلہ بڑھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکارہ منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

مزیدخبریں