(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ لیلا خان کے قتل میں سوتیلے باپ پرویز ٹاک کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
ممبئی سیشنز کی عدالت نے جمعے کے روز سوتیلی بیٹی اور اداکارہ لیلا خان کو قتل کرنے کے جرم میں پرویز تک کو موت کی سزا سنائی گئی۔
واضح رہے 2011 میں پروز ٹاک نے سوتیلی بیٹی اداکارہ لیلا خان، 4 بھائی بہنوں اور اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔ پرویز ٹاک نے 9 مئی کو عدالت کے سامنے قتل کا اعتراف کیا تھا، جج ایس بی پور کی جانب سے کہنا تھا کہ یہ کیس قتل کے چارجز میں آتا ہے۔ پرویز ٹاک کو سزائے موت سنائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز ٹاک نے پہلے اہلیہ سیلینا کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا جس کے بعد لیلا اور دیگر 4 بچوں کی جان لے لی۔قتل کا انکشاف کئی ماہ بعد سامنے آیا تھا، جب مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے پرویز کو گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے اس سزا سے قبل مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ 10 ہزار بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔