وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ احسان کی ملاقات، سفارتی محاذ پر کامیابی پرخراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشادحسین)وزیراعظم شہباز شریف سےسینئرلیگی رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی ،سفارتی محاذ پر کامیابی پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران لیگی رہنماخواجہ احمد حسان نے سفارتی محاز پر کامیابی پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
خواجہ احمد احسان نے کہا کہ سعودی عرب اور یواے ای سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کو تقویت دے گی، آپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے