گورنر پنجاب سے صحافتی تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات، ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صحافتی تنظیموں کے نمائندگان نے ملاقات کی اور ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی، صحافتی تنظیموں کے وفد میں ارشاد عارف صدر سی پی این ای، سیکرٹری پی ایف یو جے، سابق صدر سی پی این ای کاظم خان، محمد عثمان وائس پریذیڈنٹ، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نوید کاشف پی بی اے، امتنان شاہد، حافظ عثمان طارق سمیت سی پی این ای، پی بی اے، پی ایف یو جے، اے پی این ایس، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نمائندے بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کر دیا
اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی، سابق ایم پی اے مخدوم مرتضی محمود، شہزاد سعید چیمہ انفارمیشن سیکرٹری وسطی پنجاب بھی موجود تھے، صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے گورنر پنجاب کو ہتک عزت بل بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔
صحافتی تنظیموں کے تحفظات پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ آئندہ چند روز میں ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے اکٹھا کیا جائے، ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بہت ضروری ہے۔