بلوچستان: پکنک کے دوران فائرنگ سے لویز اہلکار جاں بحق

May 26, 2024 | 18:42:PM

(رحمت اللہ موسی خیل) بلوچستان کے ضلع دکی کے سیاحتی علاقے مندے ٹک کے مقام پر پکنک کے دوران  فائرنگ سے لیویز اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کے سیاحتی مقام مندے ٹک کے مقام پر پکنک کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار شمس اللہ ولد نصر اللہ قوم کمال خیل ناصر  پر اسرار طور پرجانبحق ہو گئے، ایس ایچ او جلیل احمد مری کے مطابق مقتول لیویز اہلکار دیگر 3 دوستوں کے ہمراہ پکنک منانےکیلئے مندے ٹک گیا ہوا تھا، ان کے دوستوں کے مطابق ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ مسلح افراد نے مقتول لیویز اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے اہلکار موقع پر جانبحق ہو گیا۔

ڈاکٹر کے مطابق مقتول کو پیچھے سے ایک گولی لگی ہے، لاش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے ان کے2 دوست نعمت اللہ کمال خیل ناصر اور امین اللہ استرانہ کو سول ہسپتال دکی سے تفتیش کیلئے تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ مقتول لیویز اہلکار شمس اللہ کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹھل: خسرے کے باعث دو بھائی جاں بحق

مزیدخبریں