پشاور : انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شہید کیپٹن اور حوالداکی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہیداور حوالدار شفیق اللہ شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر شہیداور ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حوالدار شفیق اللہ شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی،ان کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں نےشرکت کی ،شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیےگئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ دہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پرھیں: آرمی چیف کا ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ٹیلی فونک رابطہ، صدر رئیسی کی وفات پر اظہارِ تعزیت