(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 9مئی کے 8مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے عدالت سے 3روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 9مئی کے 8مقدمات میں گرفتاری ڈال دی،پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے عدالت سے ملزم شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی،عدالت نے سکیورٹی خدشات پر شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے سے منع کر دیا،پولیس کی استدعا پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیا،شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی