(24نیوز) 20سال تک گونگا بہرا بن کر چینی پولیس کو چکما دینے والے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا.
چینی میڈیا کے مطابق صوبے ہوبی میں ژاؤ نامی شخص کی جانب سے اپنے پڑوسی کو جھگڑے کے دوران سر پر بیلچا مارا گیا تھا۔اس واقعے کے دوران سر پر بیلچا لگنے سے پڑوسی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا، تاہم ژاؤ کو جیل کی سلاخوں نے کچھ اس طرح ڈرایا کہ اس نے معذوری کا ہی بہانہ بنا ڈالا۔گرفتاری کے ڈر سے ژاؤ صوبہ چھوڑ کر دوسرے صوبے فوجیان کے پہاڑی علاقے میں چلا گیا، اور وہیں زندگی گزر بسر کرتا رہا۔ ژاؤ اپنی اہلیہ اور 11 سالہ بچے کو تنہا چھوڑ آیا تھا۔اس دوران ژاؤ بہرا گونگا بن کر سب کی آنکھوں میں دھول جھونکتا رہا، لوگوں کی باتوں کا جواب مسکراہٹ اور اشاروں کے ذریعے دینے لگا۔
جبکہ دوسری جانب چینی پولیس نے قاتل کی تلاش جاری رکھی، پولیس کی جانب سے قومی ڈیٹا بیس میں موجود ژاؤ کی تصاویر کو پرانی تصاویر سے میچ کر رہی تھی، اسی دوران 2004 میں پڑوسی کو قتل کے ملزم اور ژاؤ کی تصاویر میچ کر گئیں۔جس کے بعد پولیس گونگے بہرے بننے کا ناٹک کرنے والے مجرم تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔