پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ 

May 26, 2024 | 19:28:PM

(24نیوز) پاکستان ویمنز اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ منسوخ ہو گیا،دونوں ٹیموں کےد رمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا جارہا تھا کہ اچانک بارش شروع ہو گئی،بارش ہونے تک پاکستان نے بغیر نقصان کے 29رنز بنائے تھے،تاہم بارش کے نہ رکنے پر میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ ویمن کے درمیان تیسراون ڈے میچ 29مئی کو ہوگا،انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور کرکٹ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

مزیدخبریں