لنگی پہنی خاتون کی لندن کی سڑکوں پر اٹھکیلیاں، ویڈیو وائرل

May 26, 2024 | 19:58:PM

(ویب ڈیسک)لندن کی سڑکوں پر لنگی پہن کر پراعتماد انداز میں گھومنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

انسٹاگرام پر یہ ویڈیو ویلری دانیا نامی خاتون نے پوسٹ کی جو کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں،کلپ میں، ویلری ایک سادہ ٹی شرٹ کے ساتھ نیلے رنگ کی چیکر والی لنگی میں لپٹی نظر آئیں،انہوں نے دھوپ والے چشمے بھی لگا رکھے تھے۔

جب وہ شہر میں ٹہلتی ہوئی ایک گروسری سٹور میں داخل ہوتی ہیں تو اردگرد موجود لوگوں نے انہیں حیران نظروں سے دیکھنا شروع کردیا،سٹور کا کیشیئر بھی ان کےغیر معمولی لُک کو دیکھ کر متجسس نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

مزیدخبریں