کینیڈا نے ویزہ پالیسی میں آسانی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی، کینیڈین حکومت کی جانب سے ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ویزے کے حصول میں آسانی پیدا کر دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے 9 سالوں کیلئے کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تقریبا 42,500 نئے کارکنوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، یہ توقع کی جارہی ہے کہ صوبے کے بہت سارے نوجوان کام کرنا شروع کردیں گے جس سے کسی حد تک خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی لیکن اس کے باوجود صوبے کو نئے منصوبوں کیلئے ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہے۔
گزشتہ سال 2 لاکھ سے زیادہ نئے لوگ البرٹا منتقل ہوئےجس کے باعث سڑکوں ، پلوں، رہائش سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو بڑھانے کیلئے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ پڑا ہے۔کینیڈا بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہے، کینیڈین صوبے البرٹا میں 42 ہزار سے زائد ہنر افراد کی ضرورت ہے۔
کینیڈین حکام کی جانب سے مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے، ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے شروع کی جانیوالی مہم کے تحت ہنر مند افراد کو البرٹا جانے اور ایک سال رہنے کی بنیاد پر 5 ہزار ڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لنگی پہنی خاتون کی سڑکوں پر اٹھکیلیاں،لوگ دیکھ کر دنگ، ویڈیو بھی سامنے آ گئی