پیپلز پارٹی کا ممکنہ طور پر حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری) قائم مقام صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے حکومت میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔
چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر پاکستان یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت پر بات چیت جاری ہے، ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، ن لیگ سے حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی حکومت سے تفصیلی بات چیت کرے گی، مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ محسن کا عبوری افغان حکومت سے اہم مطالبہ
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ کوئی بھی بل یا قانون اکثریت سے منظور ہوگا، کوئی بھی قانون یا بل ہمارے بغیر پاس نہیں ہوسکتا۔