ٹرمپ کا سوال ’بدترین صدر کون؟‘ مجمع کا جواب ’تم ہی تو ہو!‘ 

May 26, 2024 | 20:22:PM
ٹرمپ کا سوال ’بدترین صدر کون؟‘ مجمع کا جواب ’تم ہی تو ہو!‘ 
کیپشن: ٹرمپ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کنونشن میں اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن کو نیچا دکھانے کی غرض سے مجمع سے پوچھا کہ امریکا کا بدترین صدر کون ہے تو بھرپور جواب ملا کہ تم ہو۔ یہ سن کر ٹرمپ خاموش ہوگئے اور ان کی سمجھ میں نہ آیا کہ اب کیا کہیں۔

لبرٹیرین پارٹی نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ان پر آوازے کسے جاتے رہے۔ لوگوں نے ہوٹنگ اور نعرے بازی کے ذریعے ان کے خطاب میں کئی بار خلل ڈالا۔

سابق امریکی صدر نے اپنی تقریر میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کا عہدصدارت بہت اچھا تھا اور امریکا نے ان چار برسوں میں بھرپور ترقی کی۔ لوگوں نے ان کی تقریر کے دوران بار بار ان کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کے دور میں بہت سی خرابیوں نے امریکا کا رخ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں