دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری

May 26, 2024 | 20:37:PM
دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری
کیپشن: پاسپورٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کا عالمی سطح پر سب سے کمزور پاسپورٹ ہے کیونکہ یہ پاسپورٹ دنیا کے صرف 12فیصد ممالک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پاسپورٹ کا ویزہ فری سکور محض 28 ہے، جو بین الاقوامی سفر کے مواقع حاصل کرنے کے حوالے سے افغان پاسپورٹ رکھنے والوں کو درپیش شدید مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر شام، تیسرے نمبر پر عراق، چوتھے نمبر پر پاکستان، پانچویں نمبر پر یمن، چھٹے نمبر پر صومالیہ، ساتویں نمبر پر فلسطین، آٹھویں نمبر پر نیپال، نویں نمبر پر لیبیا اور دسویں نمبر پر شمالی کوریا موجود ہیں۔

واضح رہے یہ ادارہ ہر سال دنیا بھر کے 199 پاسپورٹس کا جائزہ اس بنیاد پر کرتا ہے کہ ان کے حاملین ویزے کے بغیر کتنے ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لنگی پہنی خاتون کی سڑکوں پر اٹھکیلیاں،لوگ دیکھ کر دنگ، ویڈیو بھی سامنے آ گئی