شہداء نے ملک پر جان نچھاور کی، جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں:مریم نواز

May 26, 2024 | 20:49:PM
 شہداء نے ملک پر جان نچھاور کی، جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں:مریم نواز
کیپشن: گوگل
سورس: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز نےحسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت کیا۔ 
 پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران  شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ کی عظیم قربانی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے, وزیر اعلیٰ مریم نواز کہا کہ شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور شہید حوالدار شفیق اللہ نے  ملک پر جان نچھاور کی ,ہمارے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ جان کی پروا کیے بغیر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا، شہدا کی جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں ,انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی، پاک فوج ہمارا فخر ہے-

یہ بھی پڑھیں: ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے:مریم نواز شریف