بھارت : سائکلون ریمل خطرناک طوفان میں تبدیل، سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ

May 26, 2024 | 21:08:PM
بھارت : سائکلون ریمل خطرناک طوفان میں تبدیل، سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خلیج بنگال میں سمندری طوفان 'ریمل' شدت اختیار کر گیا ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 'ریمل' آج آدھی رات تک بنگلہ دیش اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے 110-120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرا سکتا ہے، اس کے اثر سے ساحلی اضلاع میں 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں ،محکمہ موسمیات نے طوفان کی وجہ سے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے، کولکتا اور آس پاس کے علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، طوفان کے اثرات کی وجہ سے کولکاتا شہر کے کچھ حصوں میں پہلے سے ہی بارش ہو رہی ہے۔

سمندری طوفانی کے پیش نظر ریلوے نے احتیاطی اقدام کے طور پر جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کے ساتھ ساتھ دیگر ساحلی اضلاع میں کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دی ہے، ساتھ ہی کولکتا ایئرپورٹ کے حکام نے طوفان کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر اتوار کی دوپہر سے 21 گھنٹے کیلئےفلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سمیت کل 394 پروازیں متاثر ہوں گی۔

کولکاتا بندرگاہ کا آپریشن 12 گھنٹے تک معطل رہا:

کولکتا ہوائی اڈے پر کئی چھوٹے طیاروں کو کھڑا کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کولکتا کے شیاما پرساد مکھرجی ائیر پورٹ پر کارگو اور کنٹینر آپریشن کی سرگرمیاں بھی اتوار کی شام سے 12 گھنٹے کیلئے معطل رہیں گی، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ریمل شمالی خلیج بنگال میں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، اس میں مزید شدت آنے کا بھی خدشہ ہے۔

سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کا خدشہ:

محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں موسلا دھار بارش اور شمالی اوڈیشہ میں 26-27 مئی کو موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے،منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور تریپورہ کے ساتھ آسام اور میگھالیہ میں 27-28 مئی کو موسلادھار بارش متوقع ہے، جب یہ طوفان بنگال کے ساحل سے ٹکرائے گا تو سمندر میں ایک میٹر تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں، جس کی وجہ سے ساحلی مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے، خطرے کے پیش نظر ماہی گیروں کو 27 مئی کی صبح تک شمالی خلیج بنگال میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائےگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی