(فرزانہ صدیق)وفاقی دارالحکومت میں دو نوسربازوں نے غیر ملکی خاتون کو نقدی سے محروم کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف سیکس مرکز سپر مارکیٹ میں غیر ملکی پولینڈ نیشنل کے ساتھ نوسربازی کی واردات کی،ذرائع کے مطابق دو افراد جعلی پولیس افسر بن کر پولینڈ کی خاتون شہری سے 500پاﺅنڈ اور کچھ یوروز چھین کر فرار ہو گئے۔دونوں افراد نے چیکنگ کے بہانے خاتون کو روکا اور اسکا پرس چیک کیا، پرس میں موجود نقدی نکالی اور پرس پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔دونوں نوسربازوں نے پولیس یونیفارم نہیں پہنا تھا، تھانہ کوہسار پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ؛اہم کھلاڑی انجری کا شکار، ایونٹ سے باہر ہو گیا