جلسہ کرو گے تو پرچہ کٹے گا

Nov 26, 2020 | 00:03:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لیے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے، یہ قومی مجرم ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لیے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے۔وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو وارننگ دیدی کہ جلسہ کرو گے تو پرچہ کٹے گا۔
اپوزیشن کے کورونا وائرس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر شبلی فراز بر ہم ہوگئے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہوگیا اپوزیشن پارلیمنٹ کو نہیں مانتی، نہ ہی جمہوریت کو۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن رہنماﺅں کے خاندان گھروں میں بیٹھے ہیں، عوام کو بے وقوف بناکر جانیں خطرے میں ڈالی جارہی ہیں۔ اپوزیشن کے جلسے روکنے کیلئے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے، جلسے کے منتظمین اوران میں شرکت کرنے والے رہنماﺅں پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں