برازیل میں بس اورٹرک کے تصادم،40 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برازیل میں بس اورٹرک کے تصادم میں40افرادہلاک اور متعددزخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ برازیل کی ریاست ساوپالومیں تیزرفتاری کے باعث پیش آیاجہاں فیکٹری ملازمین کو لے جانے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی،بس میں 53 افراد اسوار تھے،حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں37 افرادموقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 3 افراد ہسپتال میں چل بسے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا،پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردیں،حادثے میں ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا۔