(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی جاوید گردیزی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ جاوید گردیزی کی کورونا کی وجہ سے وفات کا سن کر بہت دکھ اور غم ہوا، جاوید گردیزی 24 سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، جنوبی پنجاب سیاسی سرگرمیوں پر جاوید گردیزی بے لوث مہمان نوازی کرتے تھے، وزیر اعظم عمران خان نے جاوید گردیزی کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔