کالیکی منڈی، ریلوے اسٹیشن مدت سے ویران

Nov 26, 2020 | 10:07:AM

(محمد فاروق)کالیکی منڈی ریلوے اسٹیشن ایک مدت سے ویران پڑا ہے ۔ایک وقت تھا کہ کالیکی منڈی ریلوے اسٹیشن پر ہر وقت ٹرینیں آتی جاتی رہتی تھیں، اسٹیشن پر لوگوں کا خوب آنا جانا رہتاتھا ، اور ٹھیلے والوں کا خوب رش ہوتا تھا ۔ریلوے اسٹیشن بند ہونے سے ریل میں سفر کرنے والے تمام مسافروں نے لاری اڈوں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق:کالیکی منڈی کا ریلوے اسٹیشن جو کہ وزیرآباد تا فیصل آباد ریلوے ٹریک پہ واقعہ ہے،یہاں کےریلوے اسٹیشن سے دن رات میں آٹھ پسنجر ٹرینیں چلتی تھیں۔جو کہ وزیر آباد تا فیصل آباد کے درمیان یکے بعد دیگرے چلتی تھیں۔ یہ مسافر ٹرینیں ناصرف کالیکی منڈی کے اسٹیشن کی رونق ہوا کرتی تھیں بلکہ وزیر آباد تا فیصل آباد کے درمیان رابطہ ٹرینوں کا کام بھی دیتی تھیں۔حکومت نے کالیکی منڈی کے ٹریک پر چلنے والی آٹھوں ٹرینیں بند کر کے نہ صرف عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے ،بلکہ ریلوے کو بھی ایک بڑے خسارے سے محروم کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کالیکی منڈی  کئی سالوں سے ٹرین آپریشن بند ہونے سے ویران پڑا ہے، اسٹیشن سے چلنے والی 8 مسافر ٹرینیں بند ہونے سے شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینیں دوبارہ چلائی جائیں تاکہ عوام سفری سہولیات سے مستفید ہو سکے ۔مزید یہ کہ کالیکی منڈی کےریلوے ٹریک پرتقریبا 8 پسنجر ٹرینیں چلتی تھیں۔یہاں سے  چلنے والی اٹھوں ٹرینیں حکو مت نے  بند کر کے عوام کو سخت مشکل و پریشانی میں ڈال دیا ہے،واضح رہے کہ ریلوے کا سفر تمام دنیا میں آسان اور پر سکون سفر سمجھا جاتا ہے ۔عوام کا شیخ رشید سے ٹرینیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس دوبارہ بحال کی جائے، تاکہ عوام آسان سفری سہولتوں سے مستفید ہو سکے۔

مزیدخبریں