پشاور بی آر ٹی میں کورونا ایس او پیز نظرانداز،14مسافروں کوجرمانے

Nov 26, 2020 | 10:25:AM

 (24نیوز)پشاور میں بی آر ٹی بس میں دوران سفر کورونا ایس او پیز نظرانداز کرنےوالےمسافروں کی شامت آگئی،ضلعی انتظامیہ نے سیفٹی ماسک نہ پہننے پر14افرادپرجرمانہ عائد کردیا۔

پشاور میں کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے  بی آر ٹی بسوں میں دوران سفر سیفٹی ماسک نہ پہننے پر 14 سواریوں پرجرمانہ عائد کیا۔رنگ روڈ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بی آر ٹی بسوں اور بازاروں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں