بہن کی منگنی سے ایک روز قبل بلاول بھٹو کورونا میں مبتلا۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بہن کی منگنی سے ایک روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کرلیا تھا اور کورنا ٹیسٹ بھی کرایا تھا۔ آج بلاول بھٹو کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھی کی ہے۔
I have tested positive for #COVIDー19 & am self isolating with mild symptoms. I‘ll continue working from home & will be addressing PPP foundation day via video link. Wear a mask everyone, see you on the other side IA ????
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل بھی کی۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب جمعہ کی شام کو ہوگی۔ جس میں شرکت کیلئے ان کے منگیترمحمود چودھری خاندان کے ہمراہ آج کراچی پہنچیں گے۔ تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہوگی، کیٹرنگ کمیٹی کے متعین اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا۔بلاول بھٹو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا منگنی کی تقریب میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کا امکان ہے۔