(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی، قوم وبا کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے۔حزب اختلاف نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے، کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔