سندھ ہائیکورٹ نیا سرکلر جاری، برانچ انچارج سختی سے عملدرآمد کرائیں

Nov 26, 2020 | 12:01:PM
سندھ ہائیکورٹ نیا سرکلر جاری، برانچ انچارج سختی سے عملدرآمد کرائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ میں کورونا کیسز میں اضافے کےپیش نظر نیا سرکلر جاری کردیا۔سرکلر کے مطابق مرکزی دروازوں پر مامور سکیورٹی اہلکار ماسک لگائیں اور دیگر اہلکار ہینڈسینیٹائزر استعمال کریں گے ،تمام عملے اور سائیلین کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق :سندھ ہائیکورٹ کے نئے سرکلر کےمطابق عدالتوں کے مرکزی دروازوں پرمامور سیکورٹی اہلکار ماسک لگائیں گے اور اہلکار ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں گے جب کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں۔سرکلر میں مزید کہاگیا ہےکہ عدالتوں میں آنے والے تمام عملے اور سائلین کا ٹمپریچر چیک کیا جائے، بخاریا کورونا کی علامات پر متعلقہ شخص کو عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کمرہ عدالت میں سینیٹائزر موجود ہونا چاہیے۔سرکلر میں مزید کہا گیا ہےکہ کورٹ رومز کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں اور کمرہ عدالتوں میں روزانہ جراثیم کش اسپرے کرایا جائے۔

واضح رہے کہ ،صرف وہ وکلا کمرہ عدالت میں آئیں جن کے کیسز لگے ہوں اور ان سائلین کو بلوایا جائے جن کی حاضری ضروری ہو،  وکلا، سائلین صرف اس دن کورٹ آئیں جس دن ان کے کیسز کی سماعت ہومزید یہ کہ سرکلر میں تمام بارکے وکلا  کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اور سائلین بارے بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک کے بغیر عدالت میں داخل نہ ہوں۔سرکلر کے مطابق اگر عدالتی عملےکے اہلخانہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہو متعلقہ حکام کو فوری بتائیں، تمام برانچ انچارجز حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں، حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔