کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 تجارتی مراکز ،2 شادی ہال سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا۔ملتان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 7 تجارتی مراکز اور 2 شادی ہال سیل کر دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وہاڑی چوک، جنرل بس اسٹینڈ، شاہ رکن عالم، گلشن مارکیٹ اور چوک کمہاراں والا میں پرائس مجسٹریٹ طارق ولی اور نعمان عابد نے کریک ڈاؤن کیا۔کریک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹور کوبھی سیل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے۔