سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی ساتھیوں سمیت ضمانت پر رہا

Nov 26, 2020 | 12:52:PM
سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی ساتھیوں سمیت ضمانت پر رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)ملتان کے اسپیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور سابق ایم این اے موسیٰ گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم این این علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر پی ڈی ایم رہنماؤں کو ضمانت کے سلسلے میں  اسپیشل مجسٹریٹ جواد ظفر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے علی موسیٰ گیلانی،رانا جواد حسین،سابق ایم پی اے ملک ارشد راں،راؤ ساجد اور احمد گجر سمیت دیگر رہنماؤں کی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ ملتان کے تھانہ چہلیک کی حدود میں گزشتہ روز ریلی نکالنے پر رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تھانہ چہلیک میں درج مقدمے میں 25 نامزد جبکہ 50 نامعلوم افراد شامل ہیں، مقدمے میں بغیر اجازت ریلی نکالنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے میں یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے نام بھی شامل ہیں۔

سابق ایم این اے موسیٰ گیلانی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسنِ جنوبی پنجاب یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پر مقدمات درج کئے گئے۔ ہم حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتاریاں ہمارے حوصلے بلند کرنے کے لیے ہیں۔پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوام کوحکومت سے نجات دلائیں گے،موسیٰ گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس 2 وقت کی روٹی نہیں، نوجوان بے روزگار ہیں۔