توہین عدالت، وزیر اعلی سندھ کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کوسپریم کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔سرکلر ریلوے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کیا گیا، جبکہ کیس کی سماعت دو ہفتو ں تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق :سرکلر ریلوے کا اوور ہیڈ برج پر ایف بی ڈبلیو کاتھوڑا سا کام باقی تھا جو عدالتی حکم کے مطابق دو ماہ میں مکمل ہونا چاہئے تھا ، لیکن ڈی جی ایف ڈبلیو کے ڈیزائن بنا کر دینے کے باوجود کام مکمل نہ کیا جا سکا۔جس کی سندھ حکومت نے منظوری نہ دی تھی،لہذا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا،کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کی ۔جس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے سرکلر ریلوے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق،دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدنے کہاکہ سرکلر ریلوے کاکام 2 ماہ میں مکمل ہوجانا چاہیے تھا ،کیونکہ صرف اوور ہیڈ برج اور تھوڑاسا اورکام ہے،ایف ڈبلیو او نے سرکلر ریلوے کا کام شروع کیوں نہیں کیا؟عدالتی استفسار پر ڈی جی ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ ہم نے ڈیزائن بنا کردیا تھا ،لیکن سندھ حکومت نے تاحال منظورنہیں کیا۔عدالت نے کہا کہ چلیں وزیراعلی سندھ کو توہین عدالت نوٹس جاری کردیتے ہیں۔سپریم کورٹ نے وزیراعلی سندھ کو 2 ہفتوں میں توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔