بلوچستان میں بھی کوروناآپے سے باہر۔۔۔کیسز بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران11طالب علموں سمیت کورونا کی51 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 1مریض انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں709 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے میں51نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار942ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا60 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار153ہوگئی جبکہ صوبے میںکورونا وائرس کے مزیدایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعدجاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد165ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید11طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد992ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 112ٹیسٹ کئے گئے ۔