بھارت کی پاکستانی آبادی پر گولہ باری ،روو آہلو والیا دفترِ خارجہ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے جس پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفترِ خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری اور مودی کے بیانات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایاہے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے باغسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔
تفصیلات کے مطابق :ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ ایل او سی پر تنائو بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تازہ ترین بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایل او سی کے گائوں گڑھی کا ایک 33 سالہ رہائشی شہید ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے مودی کے بیانات کی بھی مذمت کی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ناظم الامور گوارو آہلووالیا کو دفتر خارجہ اسلام آباد طلب کر کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے پاکستان مخالف الزامات پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا بھارتی وزیراعظم کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے نگروٹہ میں مبینہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کے پاکستان پر الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، کسی بھی فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، پاکستان پہلے ہی ناقابلِ تردید ڈوزیئر جاری کر چکا ہے۔