علی موسی گیلانی کی گرفتاری، اسلم رئیسانی کی مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
24 نیوز :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کی پرزور مذمت کی ہے
نواب محمد اسلم رئیسانی مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علی موسیٰ گیلانی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی احتجاج کے لیے پولیس سٹیشن پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔