خبردار ! پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینا نقصان دہ 

Nov 26, 2020 | 14:55:PM

(24نیوز)پانی اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے مگر اس کے استعمال کے بھی کچھ اوقات اور کچھ طریقے ہیں ، ماہرین طب نے پھل کھانے کے بعد جلدی پانی پینے کو نقصان دہ قرار دیا ہے. ویسے بھی ہمارے ہاں گرمیوں کے موسم میں زیادہ پانی پینے اور تازہ پھل کھانے کی خاص تاکید کی جاتی ہے، کیونکہ یہ دونوں منرلز اور غذائیت سے بھرپور ہیں، جو شدید گرمی میں بھی انسانی جسم کو تروتازہ رکھتے ہیں۔ لیکن ایک اہم سوال جو اکثر لوگ پوچھتے ہیں وہ یہ ہے کہ پھل کھانے کے بعد پانی پی سکتے ہیں یا نہیں؟

بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کافی عرصے سے ایک طویل بحث جاری تھی کہ پھلوں کو کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟ تحقیق کے بعد ماہرین نے بتایا کہ پورے دن میں پھل کو کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے، یہ صحت کے لئے بہترین ہے۔ لیکن یہ سوال اب بھی وہیں کا وہیں ہے کہ کیا پھل کھانے کے بعد پانی پینا صحیح ہے؟

 بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اس حوالے سے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے سختی سے پرہیز کیا جانا چاہیے کیونکہ ایک عام بات جو اس سے متعلق کہی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ پھلوں کے کھانے کے بعد فوراً پانی پینا پیٹ میں درد کی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ پھلوں میں بہت زیادہ مقدار میں شوگر (فریکٹوز کی شکل میں) پائی جاتی ہے، اس لئے پھلوں پر پانی پینے سے معدے میں مختلف قسم کے انفیکشنز ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘ کا اپنی رپورٹ کی رپورت کے مطابق ایک اور ماہرصحت کا کہنا ہے کہ کیلا کھانے کے بعد پانی (خصوصاً ٹھنڈا پانی) پینا صحت کے لئے نقصان دہ ہے، کیونکہ کیلا اپنی موروثی خصوصیات کی وجہ سےکھانا ہضم کرنا مشکل بنا دیتا ہے۔ البتہ کیلا کھانے کے 15 سے 20 منٹ بعد پانی پیا جاسکتا ہے۔

بھارتی ماہر غذائیت ’پوجا مکھیجا‘نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ترش پھلوں اور زیادہ پانی پر مشتمل پھلوں کے بعد بالکل بھی پانی نہیں پینا چاہیے لیکن پھلوں کے ہضم ہونے کے بعد یعنی کم از کم آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹے بعد پانی پی سکتے ہیں

مزیدخبریں