پلی بارگین کرنے والوںافسران کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

Nov 26, 2020 | 16:27:PM
 پلی بارگین کرنے والوںافسران کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید نیب سے پلی بارگین کرنیوالے افسران کو ہٹانے کیلئے عدالت پہنچ گئے،ایم کیو ایم نے سزا یافتہ افسران کو ہٹانے کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔جو اہم عہدے سنبھالے ہوئے ہیں اور مزید ترقیوں پر ترقیاں کرتے چلے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق: یہ افسران  نیب سے پلی بارگین کر کے سندھ کو مسلسل تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ، ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید نے کہا ہے کہ ایسے غدارافسران کو ہٹایا جائے تاکہ کراچی کے مسائل حل ہو سکیں،اور پلی بارگین کرنے والے سرکاری افسران سے نجات ملے سکے۔ایم کیو ایم  نے نیب سے پلی بارگین کرنے اور سزا یافتہ سرکاری افسران کو ہٹانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نیب زدہ ٹھیکیداروں کو بار بار ٹھیکے دے رہی ہے، مختلف محکموں کے 500 کے قریب سرکاری افسران نیب سے پلی بارگین کر کے اہم عہدوں پر براجمان ہیں اور انہیں ترقیوں سے بھی نوازا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دادو شوگر ملز سمیت اومنی گروپ اور دیگر نیب ملزمان سرکاری ٹھیکوں کے لیے منظور نظر ہیں ،جو سندھ کو تباہ حال کر رہے ہیں۔رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا ہیکہ وفاقی حکومت میں اس لیے ہیں کہ شاید کراچی کے مسائل حل ہو جائیں، پیپلزپارٹی سے تو دیگر سیاسی جماعتیں پھر بھی بہتر ہیں۔