گیس صارفین سے 250 ارب وصول کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Nov 26, 2020 | 18:02:PM

(24 نیوز)اوگرا نے صارفین سے 250 ارب روپے اضافی وصول کرنے کے معاملے پر سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، اوگرا اتھارٹی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیئرمین اوگرا نور الحق کی سربراہی میں گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر آن لائن سماعت ہوئی، سوئی ناردرن حکام نے بتایا کہ سوئی ناردرن کو 13جون 2020 کو جاری کردہ اوگرا کے فیصلے پراختلاف ہے، کمپنی کو رواں مالی سال کےلئے 250 ارب ریونیو درکار ہے، گیس کی قیمت میں 773.50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ کر کے گیس کی اوسط قیمت 1404 روپے 91 پیسے مقررکی جائے، کمپنی کو رواں مالی سال 7 لاکھ نئے کنکشن لگانے کی اجازت چاہئے، تین سالوں سے ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھی، اضافے کیلئے 7 ارب روپے کے اخراجات کی منظوری دی جائے،اوگرا اتھارٹی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزیدخبریں