بلوچ نوجوان ڈیڑھ سو میٹر لمبا قومی پرچم پیدل لےکر اسلام آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچ نوجوان ڈیڑھ سو میٹر لمبا قومی پرچم پیدل لے کر اسلام آباد پہنچ گئے، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے استقبال کیا اور کہا بلوچستان کے نوجوان پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے دو نوجوان پیدل قومی پرچم لے کر اسلام آباد پہنچ گئے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر نوجوانوں کا استقبال کیا اور 50 سے زائد افراد کے ہمراہ قومی پرچم تھاما، ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ کوئٹہ سے دو نوجوان ڈیڑھ سو میٹر قومی پرچم کے کر اسلام آباد پہنچے ہیں، مختلف شہروں سے ہوکر یہاں پہنچنے والے نوجوان کشمیر تک جائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
قومی پرچم لانے والے نوجوانوں نے کہا کہ محبت مارچ سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے، اس پرچم تلے ہم سب ایک ہیں کوئی علاقائی صوبائی لسانی تفریق نہیں ہے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ سے دو نوجوانوں کا پیدل قومی پرچم لے کر اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔ بلوچ نوجوان ڈیڑھ سو میٹر لمبا قومی پرچم پیدل لے کر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ @QasimKhanSuri pic.twitter.com/NDik6PzjRp
— National Assembly of Pakistan (@NAofPakistan) November 26, 2020