(24 نیوز)خواتین کو ہراساں کرنے والے اب خبر دار ہو جائیں۔اسلام آباد پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک اپلیکیشن متعارف کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنا اب اسلام آباد میں آسان نہیں، سٹی ایپ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے متعارف کروا دی، اپلیکیشن کی ذریعے خواتین کسی بھی مشتبہ شخص کے خلاف شکایت درج کوروا سکتی ہیں۔
سٹی ایپ موجودہ حالات کے تناظرمیں ایک اہم ضرورت تھی، اس اپلیکیشن کے ذریعے نا صرف خواتین کو ہراساں کیے جانے شکایت درج کروائی جا سکتی ہے بلکہ اس کے ذریعے حادثات، اغوا، چوری اور کسی کے لاپتہ ہونے کی شکایت بھی۔درج کروائی جا سکتی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی سے اسلام آباد پولیس نے بھی استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا، جس سے شہریوں کو بہت قلیل وقت میں ایک ہی چھت تلے بہت سے فیچرز دستیاب ہیں۔