سابق سوڈانی وزیراعظم کا کورونا سے انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سوڈان کے آخری منتخب جمہوری وزیراعظم 84 سالہ صادق المہدی گزشتہ تین ہفتوں سے کورونا وائرس میں مبتلا اور متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے ہیں ۔صادق المہدی کو 1989 میں سوڈان کے سابق فوجی صدر عمر البشیر نے اقتدار سے نکالا تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم صادق المہدی کے اہلخانہ نے گزشتہ ماہ ان کےکورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد وہ چند روز سوڈان میں ہی زیر علاج رہے تاہم طبیعت بگڑنے پر انہیں یو اے ای منتقل کیا گیا۔سابق وزیراعظم کی جماعت امہ پارٹی کا کہنا ہے کہ صادق المہدی کو کل سپرد خاک کیا جائے گا۔
یا د رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی پا کستانی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45999 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3306 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے۔پا کستانی سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.1 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7843 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 86198 تک جا پہنچے ہیں۔