سائنس فکشن حقیقت بن گئی، چہروں کی خریدوفروخت کا کا روبا ر عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹوکیو میں ماسک تیار کرنے والی کمپنی اور اسٹور چہروں کے حقوق خریدنے کا کاروبار کرتی ہے تاکہ انہیں ہائپر ریئلسٹک 3 ڈی پرنٹڈ ماسک کی صورت میں فروخت کر سکے ۔
تفصیلا ت کے مطابق لوگوں کے چہرے کے حقوق خریدنے کے اعلان کے فو ری بعد یہ پیشکش تیزی سے مقبول ہو گئی ۔ماسک تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق چہروں کے حقوق خریدنے کے بعد انہیں ہائپر ریئلسٹک 3 ڈی پرنٹڈ ماسک کی صورت دوبارہ تیار کر کے تقریباً 940 ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ماسک کلائنٹ میں مقبول ہو جائے تو جس شخص کے چہرے کے پیش نظر ماسک تیار کیا گیا ہے اس شخص کو کمپنی منافع کا ایک فیصد بھی فراہم کرے گی۔
دیٹ فیس(That Face) نامی اس متنازع پروجیکٹ کا مقصد لوگوں کے چہروں کی خرید وفروخت کے خیال کو سائنس فکشن رخ فراہم کرنا ہے، منصوبے کے تحت 20 سال سے زیادہ عمر رکھنے والے ٹوکیو میں مقیم افراد اپنے چہرے کے حقوق فروخت کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن کمپنی کی جانب سے منتخب کردہ افراد کو شناخت ظاہر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ماسک بنانے والے افراد بھی اس بات کے پابند ہوتے ہیں کہ وہ چہرہ فروخت کرنے والے شخص کی ذاتی معلومات ماسک بنانے کے عمل سے ہٹ کر کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔یا د رہے کہ مو جو دہ دور میں پرائیویسی اور پرسنل ڈیٹا کی اہمیت ماضی سے کہیں زیادہ اہم تصور کی جاتی ہے، منافع کے لیے اپنے چہرے کو فروخت کرنا عجیب سا تصور ہوتا ہے لیکن کمپنی کیمینیا اوموٹو کا کہنا ہے ان کی یہ پیش کش گزشتہ ماہ خاصی مقبول ہوئی ہے۔کمپنی کی جانب سے لوگوں کے چہرے خریدنے کے منصوبے کا اعلان پہلے پہل اگرچہ صرف ٹوکیو تک محدود تھا لیکن لوگوں کی دلچسپی اتنی زیادہ تھی کہ کمپنی کو چہروں کا انتخاب لاٹری کے ذریعے کرنا پڑا۔کمپنی کے مطابق سائنس فکشن اسٹوری اب ایک حقیقت بن چکی ہے اور اب تک کسی کو نہیں معلوم کے ایک جیسے چہروں سے بھری دنیا کا کیا حال ہو گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم آپ کے چہرے خریدیں گے اور انہیں آگے فروخت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ کیمینیا اوموٹو جاپان کی پہلی کمپنی نہیں ہے جو لوگوں کے چہروں کے حقوق فروخت کرتی ہے، 2011 میں بھی REAL-f نامی کمپنی معاوضے کی صورت کسی بھی شخص کے تھری ڈی ماسک کی تیاری اور فروخت کا کام کرچکی ہے۔جس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ کا روبا ر اب عر وج پر ہے۔