بجلی کے نئے کنکشنزدینے میں تاخیرنہ کی جائے، وزیراعظم 

Nov 26, 2020 | 18:55:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں،بجلی کے نئے کنکشنزدینے میں تاخیرکاکوئی جواز نہیں،وزیراعظم نے این اوسیزاورمنظوری کاطریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گھرکےلئے بینکوں سے قرض لینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالاجائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی ہاوَسنگ،کنسٹرکشن وڈویلپمنٹ کااجلاس ہوا،مشیرعشرت حسین،گورنرسندھ،معاون خصوصی شہبازگل ،ذوالفقاربخاری سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریزبھی ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں توانائی اورپیٹرولیم ڈویژنزنے نئے تعمیراتی منصوبوں پربریفنگ دی،بجلی اورگیس کنکشنزکی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،سیکرٹری پٹرولیم نے کہاکہ گیس کے نئے کنکشنزکےلئے آن لائن طریقہ کاروضع کیاجا رہاہے ۔
اجلاس میں نیاپاکستان ہاوَسنگ سکیم کےلئے باہمی تعاون سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،دوران بریفنگ بتایا گیا کہ درخواست گزاروں سے متعلق ضروری معلومات بینکوں کودی جائیں گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہیں،بجلی کے نئے کنکشنزدینے میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں،وزیراعظم نے این اوسیزاورمنظوری کاطریقہ کارآسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گھرکےلئے بینکوں سے قرض لینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالاجائے،حکومت کامقصدبے گھرلوگوں کیلئے اپنی چھت مہیاکرنا ہے ،وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر،متعلقہ اداروں کواوورسیزپاکستانیزکوسہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہماراقیمتی سرمایہ ہیں ، اوورسیزپاکستانیوں کیلئے کاروبارمیں رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پردورکی جائیں۔

مزیدخبریں