(24 نیوز)میاں نوازشریف کی والدہ کی نماز جنازہ اور میت روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف کی والدہ کی نماز جنازہ اور میت روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔ کرونا کی وجہ سے تیس افراد کو جنازہ میں شرکت کی اجازت ملی ہے۔صرف خاندان کے قریبی افراد نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں گے۔
بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائرویز کی پرواز BA0259 سے لاہور روانہ ہو گی۔والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے میاں شہبازشریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کو پانچ دن کیلئے رہائی ملے گی۔میاں نوازشریف اور انکے بیٹے تدفین میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔