مارکیٹیں رات 8 تک کھلی ،حکومت نے مطالبہ ما ن لیا

Nov 26, 2020 | 19:12:PM
مارکیٹیں رات 8 تک کھلی ،حکومت نے مطالبہ ما ن لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)کراچی کے تاجر جیت گئے ،مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی ۔ ترجمان حکومت سندھ نے کہا ہے کہ مارکیٹس تنظیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی ۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ تاجروں کا مطالبہ مان رہے ہیں، سندھ میں مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، امید ہے کہ مارکیٹس تنظیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی، دکاندار اور خریدار فیس ماسک پہننے کو یقینی بنائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مارکیٹیں 6 بجے بند کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیا تھا جسے تاجروں نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومتی طے شدہ کاروباری اوقات ناقابل عمل ہیں۔تاجروں کا کہنا تھا کہ سورج صبح 7 بجے طلوع ہوتا ہے لہذا تاجر کس طرح صبح 6 بجے کاروبار شروع کرسکتے ہیں، اگرمطالبات تسلیم نہ کئے تو ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔

صدر سندھ تاجر اتحاد کا کہنا  تھا  کہ دکا نیں بند کروانے کے با رے میں اگرزبردستی کی گئی تو مارکیٹوں کے باہر دھرنا دیں گے۔ کورونا وائرس کی پہلی لہر اور بارشوں نے کئی کاروبار بند کروادیے تھے۔ اللہ کا شکر ہے کہ کا روبا ر کچھ حد تک چلے ہیں مگر اب حکومت زبر دستی کو رونا کو سا منے لا کر ہمار کے کا روبا ر بند تو کیا تبا ہ کر نے پر تل گئی ہے۔
کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن، سندھ تاجر اتحاد و دیگر ایسوسی ایشنز نے دکانیں رات 8 بجے کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ صدر کراچی الیکٹرانکس ڈیلر کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے نہ مارکیٹیں کھلی ہیں نہ کھل سکتی ہیں، سندھ حکومت اور کراچی کی انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ یہ دودھ گوشت کی دکانیں نہیں ہیں، صبح دس سے رات آٹھ بجے تک کاروباری اوقات مقرر کئے جائیں۔ جس پر حکومت نے ان کی با ت ما ن لی ہے۔