پمز عملہ کے 181افراد میں کورونا کا انکشاف،مریض رل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد کے بڑے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے عملے میں سے 181افراد کورونا کا شکار ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے سروسزمحدودکرنےکا اعلان کر دیا ہے اورپمز ہسپتال میں مرکزی او پی ڈی سروس بند کر دی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق (پمز) کے عملے میں سے 181افراد کورونا کا شکار ہو گئے۔ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ شعبہ زچہ بچہ، چلڈرن ہسپتال کی او پی ڈیزکھلی رہیں گی اورموجودہ حالات میں پمزکا شعبہ ایمرجنسی بھی فعال رہےگا۔
ترجمان نے مزید کہاکہ مین او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ کورونا صورتحال کے باعث کیا ،ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سرجری نہیں ہوگی، کورونا صورتحال میں بہتری پراو پی ڈی سروس بحال کی جائیگی۔سنگین صورتحال اورمین او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے مریض پریشان ہیں کہ اب سر کا ری ہسپتا لوں کے عملے میں بھی کو رو نا مو جو د ہے۔