مہمان سائبیرین پرندوں نے پاکستان کا رخ کرلیا

Nov 26, 2020 | 19:41:PM
مہمان سائبیرین پرندوں نے پاکستان کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مغربی ممالک سے ہجرت کرنے والے مہمان پرندوں نے پاکستان کے ساحلی علاقوں کا رخ کرلیا، شہر قائد میں ہر سال یہ سائبیرین پرندے بڑی تعداد میں مختصر عرصے کےلئے ساحلی علاقوں میں پڑاؤ ڈالتے ہیں اور واپس لوٹ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جب سردی اور برف جمنے کی وجہ سے دریاؤں اور جھیلوں کی مچھلیاں پانی کی تہہ میں چلی جاتی ہیں،تو ان پرندوں کو خوراک اور گرم ماحول کی ضرورت پیش آتی ہے،ایسے میں یہ پرندے پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کا رخ کرلیتے ہیں، ہر سال تقریباً لاکھوں کی تعداد میں یہ مہمان پرندے ستمبر کے آخر سے چار ماہ تک سندھ کے 8 اضلاع خصوصا کراچی،بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں آتے ہیں،کراچی میں یہ پرندے مبارک ولیج، ہاکس بے، ابراہیم حیدری سمیت مختلف ساحلی علاقوں میں پڑاؤ ڈالتے ہیں۔
سائبیرین پرندے پاکستان ہجرت کرکے آتے تو ہیں، مگر ان میں بیشتر شکاریوں کا شکار ہوجاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان پرندوں کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے۔